← Quran

Al-'Adiyat العاديات

11 verses · makkah

نام : پہلے ہی لفظ اَلْعٰدِیٰت کو اس کا نام قرار دیا گیا ہے۔ زمانۂ نزول : اِس کے مکی اور مدنی ہونے میں اختلاف ہے۔ حضرت عبداللہ بن مسعود، جابر ، حسن بصری، عِکْرِمہ اور عطاء کہتے ہیں کہ یہ مکّی ہے۔ حضرت اَنَس بن مالک اور قتادہ کہتےہیں کہ مدنی ہے۔ اور حضرت ابن عباس سے دو قول منقول ہو

100:1
وَٱلۡعَٰدِيَٰتِ ضَبۡحٗا

قسم ہے ان گھوڑوں کی جو دوڑتے ہیں ہانپتے ہوئے۔

100:2
فَٱلۡمُورِيَٰتِ قَدۡحٗا

پھر وہ ُ سم مار کر چنگاریاں نکالتے ہیں۔

100:3
فَٱلۡمُغِيرَٰتِ صُبۡحٗا

پھر وہ علی الصبح غارت گری کرتے ہیں۔

100:4
فَأَثَرۡنَ بِهِۦ نَقۡعٗا

پھر وہ اس سے گرد اڑاتے ہوئے جاتے ہیں۔

100:5
فَوَسَطۡنَ بِهِۦ جَمۡعًا

پھر اس کے ساتھ وہ (دشمن کی) جمعیت کے اندر گھس جاتے ہیں۔

100:6
إِنَّ ٱلۡإِنسَٰنَ لِرَبِّهِۦ لَكَنُودٞ

یقیناانسان اپنے رب کا بہت ہی ناشکرا ہے۔

100:7
وَإِنَّهُۥ عَلَىٰ ذَٰلِكَ لَشَهِيدٞ

اور وہ خود اس پر گواہ ہے۔

100:8
وَإِنَّهُۥ لِحُبِّ ٱلۡخَيۡرِ لَشَدِيدٌ

اور وہ مال و دولت کی محبت میں بہت شدید ہے۔

100:9
۞ أَفَلَا يَعۡلَمُ إِذَا بُعۡثِرَ مَا فِي ٱلۡقُبُورِ

تو کیا وہ اس وقت کو نہیں جانتا جب نکال لیا جائے گا وہ سب کچھ جو قبروں میں ہے۔

100:10
وَحُصِّلَ مَا فِي ٱلصُّدُورِ

اور ظاہر کردیا جائے گا جو کچھ سینوں میں ہے۔

100:11
إِنَّ رَبَّهُم بِهِمۡ يَوۡمَئِذٖ لَّخَبِيرُۢ

یقینا ان کا رب اس دن ان سے پوری طرح باخبر ہوگا۔

Urdu: Bayan ul Quran · Dr. Israr Ahmad

Tafsir and word by word in the app