Al-Qari'ah القارعة
11 verses · makkah
نام : پہلے لفظ اَلْقَارِعَۃِ کو اس کا نام قرار دیا گیا ہے۔ یہ صرف نام ہی نہیں ہے بلکہ اس کے مضمون کا عنوان بھی ہے ، کیونکہ اس میں ساراذکر قیامت ہی کا ہے۔ زمانۂ نزول : اس کے مکّی ہونے میں کوئی اختلاف نہیں ہے ۔ بلکہ اس کے مضمون سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ بھی مکّۂ معظمہ کے ابتدائی دور ک
101:1
ٱلۡقَارِعَةُ
وہ کھٹکھٹانے والی۔
101:2
مَا ٱلۡقَارِعَةُ
کیا ہے وہ کھٹکھٹانے والی !
101:3
وَمَآ أَدۡرَىٰكَ مَا ٱلۡقَارِعَةُ
اور تم کیا سمجھے کہ کیا ہے وہ کھٹکھٹانے والی !
101:4
يَوۡمَ يَكُونُ ٱلنَّاسُ كَٱلۡفَرَاشِ ٱلۡمَبۡثُوثِ
جس دن لوگ بکھرے ہوئے پتنگوں کی مانند ہوں گے۔
101:5
وَتَكُونُ ٱلۡجِبَالُ كَٱلۡعِهۡنِ ٱلۡمَنفُوشِ
اور پہاڑ دھنی ہوئی اون کی مانند ہوجائیں گے۔
101:6
فَأَمَّا مَن ثَقُلَتۡ مَوَٰزِينُهُۥ
تو جن لوگوں کے (نیکیوں کے) پلڑے بھاری ہوں گے۔
101:7
فَهُوَ فِي عِيشَةٖ رَّاضِيَةٖ
تو وہ ہوگا عیش و عشرت کی زندگی میں۔
101:8
وَأَمَّا مَنۡ خَفَّتۡ مَوَٰزِينُهُۥ
اور جس (کی نیکیوں) کے پلڑے ہلکے ہوئے۔
101:9
فَأُمُّهُۥ هَاوِيَةٞ
تو اس کا ٹھکانہ ایک گڑھا ہوگا۔
101:10
وَمَآ أَدۡرَىٰكَ مَا هِيَهۡ
اور تم کیا جانتے ہو کہ وہ کیا ہے ؟
101:11
نَارٌ حَامِيَةُۢ
آگ ہے دہکتی ہوئی !
Urdu: Bayan ul Quran · Dr. Israr Ahmad