← Quran

At-Takathur التكاثر

8 verses · makkah

نام : پہلی آیت کے لفظ التکاثُر کو اس سورۃ کا نام قرار دیا گیا ہے۔ زمانۂ نزول : ابو حَیّان اور شَوکانی کہتے ہیں کہ یہ تمام مفسّرین کے نزدیک مکّی ہے۔ اور امام سیوطِی کا قول ہے کہ مشہور ترین بات یہی ہے کہ یہ مکّی ہے، لیکن بعض روایات ایسی ہیں جن کی بنا پر اسے مدنی کہا گیا ہے، اور وہ

102:1
أَلۡهَىٰكُمُ ٱلتَّكَاثُرُ

تمہیں غافل کیے رکھا ہے بہتات کی طلب نے !

102:2
حَتَّىٰ زُرۡتُمُ ٱلۡمَقَابِرَ

یہاں تک کہ تم قبروں کو پہنچ جاتے ہو۔

102:3
كـَلَّا سَوۡفَ تَعۡلَمُونَ

کوئی بات نہیں ! بہت جلد تمہیں معلوم ہوجائے گا۔

102:4
ثُمَّ كـَلَّا سَوۡفَ تَعۡلَمُونَ

پھر کوئی بات نہیں ! بہت جلد تمہیں معلوم ہوجائے گا۔

102:5
كـَلَّا لَوۡ تَعۡلَمُونَ عِلۡمَ ٱلۡيَقِينِ

کوئی بات نہیں ! کاش کہ تم علم یقین کے ساتھ جان جاتے !

102:6
لَتَرَوُنَّ ٱلۡجَحِيمَ

تم جہنم کو دیکھ کر رہو گے۔

102:7
ثُمَّ لَتَرَوُنَّهَا عَيۡنَ ٱلۡيَقِينِ

پھر تم اس کو عین الیقین کے ساتھ دیکھو گے۔

102:8
ثُمَّ لَتُسۡـَٔلُنَّ يَوۡمَئِذٍ عَنِ ٱلنَّعِيمِ

پھر اس دن تم سے ضرور پوچھا جائے گا نعمتوں کے بارے میں۔

Urdu: Bayan ul Quran · Dr. Israr Ahmad

Tafsir and word by word in the app