Az-Zalzalah الزلزلة
8 verses · madinah
نام : پہلی آیت کے لفظ زِلْزَالَھَا سے ماخوذ ہے۔ زمانۂ نزول : اس کے مکّی اور مدنی ہونے میں اختلاف ہے ۔ ابن مسعودؓ ، عطاء ، جابر اور مجاہد کہتے ہیں کہ یہ مکّی ہے اور ابن عباس ؓ کا بھی ایک قول اس کی تائید میں منقول ہے۔ بخلاف اِس کے قَتَادہ اور مُقاتِل کہتے ہیں کہ یہ مدنی ہے اور ابن
جب زمین ہلائی جائے گی جیسے کہ ہلائی جائے گی۔
اور زمین اپنے سارے بوجھ نکال کر باہر پھینک دے گی۔
اور انسان کہے گا کہ اسے کیا ہوگیا ہے ؟
اس دن یہ اپنی خبریں کہہ سنائے گی۔
اس لیے کہ اسے اس کے رب نے حکم دیا ہوگا۔
اس دن لوگ علیحدہ علیحدہ ہو کر نکل پڑیں گے تاکہ انہیں ان کے اعمال دکھا دیے جائیں۔
توجس کسی نے ذرّہ کے ہم وزن بھی کوئی نیکی کی ہوگی وہ اسے دیکھ لے گا۔
اور جس کسی نے ذرّہ کے ہم وزن کوئی بدی کی ہوگی وہ بھی اسے دیکھ لے گا۔
Urdu: Bayan ul Quran · Dr. Israr Ahmad