Ash-Sharh الشرح
8 verses · makkah
نام : پہلے ہی فقرے کو اس سورہ کا نام قرار دیا گیا ہے۔زمانۂ نزول : اس کا مضمون سورۂ ضحٰی سے اس قدر ملتا جلتا ہے کہ یہ دونوں سُورتیں قریب قریب ایک ہی زمانے اور ایک جیسے حالات میں نازل شدہ معلوم ہوتی ہیں۔ حضرت عبد اللہ بن عباس ؓ فرماتے ہیں کہ یہ مکّۂ معظمہ میں والضحٰی کے بعد نازل
94:1
أَلَمۡ نَشۡرَحۡ لَكَ صَدۡرَكَ
کیا ہم نے آپ ﷺ کے لیے آپ ﷺ کے سینے کو کھول نہیں دیا ؟
94:2
وَوَضَعۡنَا عَنكَ وِزۡرَكَ
اور ہم نے اتار نہیں دیا آپ ﷺ سے آپ ﷺ کا وہ بوجھ ؟
94:3
ٱلَّذِيٓ أَنقَضَ ظَهۡرَكَ
جو آپ کی کمر کو توڑے دے رہا تھا !
94:4
وَرَفَعۡنَا لَكَ ذِكۡرَكَ
اور ہم نے آپ ﷺ کے ذکر کو بلند کردیا ہے۔
94:5
فَإِنَّ مَعَ ٱلۡعُسۡرِ يُسۡرًا
تو یقینا مشکل ہی کے ساتھ آسانی ہے۔
94:6
إِنَّ مَعَ ٱلۡعُسۡرِ يُسۡرٗا
یقینا مشکل ہی کے ساتھ آسانی ہے۔
94:7
فَإِذَا فَرَغۡتَ فَٱنصَبۡ
پھر جب آپ ﷺ (فرائض نبوت سے) فارغ ہوجائیں تو اسی کام میں لگ جایئے۔
94:8
وَإِلَىٰ رَبِّكَ فَٱرۡغَب
اور اپنے رب کی طرف راغب ہوجایئے۔
Urdu: Bayan ul Quran · Dr. Israr Ahmad