← Quran

At-Tin التين

8 verses · makkah

نام : پہلے ہی لفظ اَلتِّیْن کو اس سورہ کا نام قرار دیا گیا ہے۔ زمانۂ نزول : قَتَادَہ کہتے ہیں کہ یہ سورۃ مدنی ہے۔ ابن عباس ؓ سے دو قول منقول ہیں ۔ ایک یہ کہ یہ مکّی ہے اور دوسرا یہ کہ مدنی ہے۔ لیکن جمہور علماء اسے مکّی ہی قرار دیتے ہیں اور اس کے مکّی ہونے کی کھلی ہوئی علامت یہ ہے

95:1
وَٱلتِّينِ وَٱلزَّيۡتُونِ

گواہ ہے انجیر اور گواہ ہے زیتون۔

95:2
وَطُورِ سِينِينَ

اور گواہ ہے طور سینا۔

95:3
وَهَٰذَا ٱلۡبَلَدِ ٱلۡأَمِينِ

اور گواہ ہے یہ امن والا شہر۔

95:4
لَقَدۡ خَلَقۡنَا ٱلۡإِنسَٰنَ فِيٓ أَحۡسَنِ تَقۡوِيمٖ

ہم نے انسان کو بہترین ساخت پر پیدا کیا۔

95:5
ثُمَّ رَدَدۡنَٰهُ أَسۡفَلَ سَٰفِلِينَ

پھر ہم نے لوٹا دیا اس کو پست ترین حالت کی طرف۔

95:6
إِلَّا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَعَمِلُواْ ٱلصَّٰلِحَٰتِ فَلَهُمۡ أَجۡرٌ غَيۡرُ مَمۡنُونٖ

سوائے ان لوگوں کے جو ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کیے تو ان کے لیے ایسا اجر ہوگا جس کا سلسلہ کبھی منقطع نہیں ہوگا۔

95:7
فَمَا يُكَذِّبُكَ بَعۡدُ بِٱلدِّينِ

تو اس کے بعد کیا چیز تجھے آمادہ کرتی ہے جزا و سزا کے انکار پر ؟

95:8
أَلَيۡسَ ٱللَّهُ بِأَحۡكَمِ ٱلۡحَٰكِمِينَ

کیا اللہ تمام حاکموں سے بڑا حاکم نہیں ہے ؟

Urdu: Bayan ul Quran · Dr. Israr Ahmad

Tafsir and word by word in the app