← Quran

Al-'Alaq العلق

19 verses · makkah

نام : دوسری آیت کے لفظ عَلَقَ کو اس سورۃ کا نام قرار دیا گیا ہے۔ زمانۂ نزول : اس سورۃ کے دو حصّے ہیں ۔ پہلا حصّہ اِقْراْ سے شروع ہو کر پانچویں آیت کے الفاظ مَا لَمْ یَعْلَمْ پر ختم ہوتا ہے اور دوسرا حصّہ کَلَّآ اِنَّ الْاِنْسَانَ لَیَطْغٰی سے شروع ہو کر آخر سُورۃ تک چلتا ہے۔ پہلے

96:1
ٱقۡرَأۡ بِٱسۡمِ رَبِّكَ ٱلَّذِي خَلَقَ

پڑھیے اپنے اس رب کے نام سے جس نے پیدا کیا۔

96:2
خَلَقَ ٱلۡإِنسَٰنَ مِنۡ عَلَقٍ

انسان کو پیدا کیا ہے اس جونک کی طرح کی چیز سے جو رحم مادر میں چمٹ گئی تھی۔

96:3
ٱقۡرَأۡ وَرَبُّكَ ٱلۡأَكۡرَمُ

پڑھیے اور آپ کا ربّ بہت کریم ہے۔

96:4
ٱلَّذِي عَلَّمَ بِٱلۡقَلَمِ

جس نے تعلیم دی ہے قلم کے ساتھ۔

96:5
عَلَّمَ ٱلۡإِنسَٰنَ مَا لَمۡ يَعۡلَمۡ

اور انسان کو وہ کچھ سکھایا ہے جو وہ نہیں جانتا تھا۔

96:6
كـَلَّآ إِنَّ ٱلۡإِنسَٰنَ لَيَطۡغَىٰٓ

کوئی نہیں ! انسان سرکشی پر آمادہ ہو ہی جاتا ہے۔

96:7
أَن رَّءَاهُ ٱسۡتَغۡنَىٰٓ

اس بنا پر کہ وہ اپنے آپ کو مستغنی دیکھتا ہے۔

96:8
إِنَّ إِلَىٰ رَبِّكَ ٱلرُّجۡعَىٰٓ

یقینا تجھے اپنے رب کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔

96:9
أَرَءَيۡتَ ٱلَّذِي يَنۡهَىٰ

کیا تم نے دیکھا اس شخص کو جو روکتا ہے۔

96:10
عَبۡدًا إِذَا صَلَّىٰٓ

(ہمارے) ایک بندے کو جب وہ نماز پڑھتا ہے۔

96:11
أَرَءَيۡتَ إِن كَانَ عَلَى ٱلۡهُدَىٰٓ

کیا تم نے غور کیا اگر وہ شخص ہدایت پر ہوتا ؟

96:12
أَوۡ أَمَرَ بِٱلتَّقۡوَىٰٓ

یا وہ تقویٰ کی تعلیم دیتا !

96:13
أَرَءَيۡتَ إِن كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰٓ

کیا تم نے سوچا کہ اس نے جو جھٹلایا ہے اور منہ موڑ لیا ہے۔

96:14
أَلَمۡ يَعۡلَم بِأَنَّ ٱللَّهَ يَرَىٰ

کیا یہ جانتا نہیں کہ اللہ دیکھ رہا ہے !

96:15
كـَلَّا لَئِن لَّمۡ يَنتَهِ لَنَسۡفَعَۢا بِٱلنَّاصِيَةِ

ہرگز نہیں ! اگر یہ باز نہ آیا تو ہم گھسیٹیں گے اس کی پیشانی کے بال پکڑ کر۔

96:16
نَاصِيَةٖ كَٰذِبَةٍ خَاطِئَةٖ

وہ پیشانی کہ جو خطاکار ہے جھوٹی ہے۔

96:17
فَلۡيَدۡعُ نَادِيَهُۥ

تو وہ بلا لے اپنی مجلس کے لوگوں کو۔

96:18
سَنَدۡعُ ٱلزَّبَانِيَةَ

ہم بھی بلا لیں گے جہنم کے فرشتوں کو۔

96:19
كـَلَّا لَا تُطِعۡهُ وَٱسۡجُدۡۤ وَٱقۡتَرِب۩

کوئی بات نہیں ! (اے نبی ﷺ آپ اس کی بات نہ مانیے آپ سجدہ کیجیے اور (اللہ سے اور) قریب ہوجایئے !

Urdu: Bayan ul Quran · Dr. Israr Ahmad

Tafsir and word by word in the app