← Quran

Ad-Duhaa الضحى

11 verses · makkah

نام : پہلے ہی لفظ وَالضُّحٰی کو اس سورہ کا نام قرار دیا گیا ہے۔ زمانۂ نزول : اس کا مضمون صاف بتا رہا ہے کہ یہ مکّۂ معظمہ کے بالکل ابتدائی دور میں نازل ہوئی ہے۔ روایات سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ کچھ مدت تک وحی کے نزول کا سلسلہ بند رہا تھا جس سے حضورؐ سخت پریشان ہو گئے تھے اور بار با

93:1
وَٱلضُّحَىٰ

قسم ہے دھوپ چڑھنے کے وقت کی۔

93:2
وَٱلَّيۡلِ إِذَا سَجَىٰ

قسم ہے رات کی جبکہ وہ سکون کے ساتھ چھا جائے۔

93:3
مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلَىٰ

آپ ﷺ کے رب نے آپ کو رخصت نہیں کیا اور نہ ہی وہ آپ ﷺ سے ناراض ہوا ہے۔

93:4
وَلَلۡأٓخِرَةُ خَيۡرٞ لَّكَ مِنَ ٱلۡأُولَىٰ

اور یقینا بعد کا وقت آپ کے لیے بہتر ہوگا پہلے سے۔

93:5
وَلَسَوۡفَ يُعۡطِيكَ رَبُّكَ فَتَرۡضَىٰٓ

اور عنقریب آپ ﷺ کا رب آپ ﷺ کو اتنا کچھ عطا فرمائے گا کہ آپ ﷺ راضی ہوجائیں گے۔

93:6
أَلَمۡ يَجِدۡكَ يَتِيمٗا فَـَٔاوَىٰ

کیا اس نے نہیں پایا آپ کو یتیم پھر پناہ دی !

93:7
وَوَجَدَكَ ضَآلّٗا فَهَدَىٰ

اور آپ ﷺ کو تلاش حقیقت میں سرگرداں پایا تو ہدایت دی !

93:8
وَوَجَدَكَ عَآئِلٗا فَأَغۡنَىٰ

اور اس نے آپ ﷺ کو تنگ دست پایا تو غنی کردیا !

93:9
فَأَمَّا ٱلۡيَتِيمَ فَلَا تَقۡهَرۡ

تو آپ ﷺ کسی یتیم پر سختی نہ کریں۔

93:10
وَأَمَّا ٱلسَّآئِلَ فَلَا تَنۡهَرۡ

اور آپ ﷺ کسی سائل کو نہ جھڑکیں۔

93:11
وَأَمَّا بِنِعۡمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثۡ

اور اپنے رب کی نعمت کا بیان کریں۔

Urdu: Bayan ul Quran · Dr. Israr Ahmad

Tafsir and word by word in the app