← Quran

Al-Layl الليل

21 verses · makkah

نام : پہلے ہی لفظ وَالَّیْل کو اس سُورہ کا نام قرار دیا گیا ہے۔ زمانۂ نزول : اس کا مضمون سورۂ شمس سے اِس قدر مشابہ ہے کہ یہ دونوں سورتیں ایک دوسرے کی تفسیر محسوس ہوتی ہیں ۔ ایک ہی بات ہے جسے سورۂ شمس میں ایک طریقہ سے سمجھایا گیا ہے اور اِس سورہ میں دوسرے طریقے سے ۔ اِس سے انداز

92:1
وَٱلَّيۡلِ إِذَا يَغۡشَىٰ

قسم ہے رات کی جب وہ ڈھانپ لیتی ہے۔

92:2
وَٱلنَّهَارِ إِذَا تَجَلَّىٰ

q اور قسم ہے دن کی جب وہ روشن ہوجاتا ہے۔

92:3
وَمَا خَلَقَ ٱلذَّكَرَ وَٱلۡأُنثَىٰٓ

اور (قسم ہے) اس کی جو اس نے پیدا کیے نر اور مادہ۔

92:4
إِنَّ سَعۡيَكُمۡ لَشَتَّىٰ

بیشک تمہاری کوشش الگ الگ ہے۔

92:5
فَأَمَّا مَنۡ أَعۡطَىٰ وَٱتَّقَىٰ

تو جس نے عطا کیا اور تقویٰ اختیار کیا۔

92:6
وَصَدَّقَ بِٱلۡحُسۡنَىٰ

اور اس نے تصدیق کی اچھی بات کی۔

92:7
فَسَنُيَسِّرُهُۥ لِلۡيُسۡرَىٰ

تو اس کو ہم رفتہ رفتہ آسان منزل (جنت) تک پہنچادیں گے۔

92:8
وَأَمَّا مَنۢ بَخِلَ وَٱسۡتَغۡنَىٰ

اور جس نے بخل کیا اور بےپروائی اختیار کی۔

92:9
وَكَذَّبَ بِٱلۡحُسۡنَىٰ

اور جھٹلا دیا اچھی بات کو۔

92:10
فَسَنُيَسِّرُهُۥ لِلۡعُسۡرَىٰ

تو اس کو ہم رفتہ رفتہ مشکل منزل (جہنم) تک پہنچا دیں گے۔

92:11
وَمَا يُغۡنِي عَنۡهُ مَالُهُۥٓ إِذَا تَرَدَّىٰٓ

اور اس کا مال اس کے کچھ کام نہیں آئے گا جب وہ (جہنم کے) گڑھے میں گرے گا۔

92:12
إِنَّ عَلَيۡنَا لَلۡهُدَىٰ

(دیکھو انسانو !) یقینا ہمارے ذمے ہے ہدایت پہنچا دینا۔

92:13
وَإِنَّ لَنَا لَلۡأٓخِرَةَ وَٱلۡأُولَىٰ

اور ہمارے ہی لیے ہے اختیار آخرت کا بھی اور دنیا کا بھی۔

92:14
فَأَنذَرۡتُكُمۡ نَارٗا تَلَظَّىٰ

دیکھو ! میں نے تمہیں خبردار کردیا ہے بھڑکتی ہوئی آگ سے۔

92:15
لَا يَصۡلَىٰهَآ إِلَّا ٱلۡأَشۡقَى

نہیں پڑے گا اس میں مگر وہ جو انتہائی بدبخت ہے۔

92:16
ٱلَّذِي كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰ

جس نے جھٹلایا اور منہ پھیرلیا۔

92:17
وَسَيُجَنَّبُهَا ٱلۡأَتۡقَى

اور بچالیا جائے گا اس سے جو انتہائی متقی ہے۔

92:18
ٱلَّذِي يُؤۡتِي مَالَهُۥ يَتَزَكَّىٰ

جو اپنا مال دیتا ہے اپنے (نفس) کو پاک کرنے کے لیے۔

92:19
وَمَا لِأَحَدٍ عِندَهُۥ مِن نِّعۡمَةٖ تُجۡزَىٰٓ

اور اس کے ذمے کسی کا احسان نہیں جس کا وہ بدلہ چکا رہا ہو۔

92:20
إِلَّا ٱبۡتِغَآءَ وَجۡهِ رَبِّهِ ٱلۡأَعۡلَىٰ

بلکہ (وہ تو خرچ کر رہا ہے) صرف اپنے بلندو برتر پروردگار کی رضاجوئی کے لیے۔

92:21
وَلَسَوۡفَ يَرۡضَىٰ

اور وہ عنقریب راضی ہوجائے گا۔

Urdu: Bayan ul Quran · Dr. Israr Ahmad

Tafsir and word by word in the app