Ash-Shams الشمس
15 verses · makkah
نام : پہلے ہی لفظ الشمس کو اس کا نام قرار دیا گیا ہے۔ زمانۂ نزول : مضمون اور اندازِ بیان سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ سورۃ بھی مکہ ٔ معظمہ کے ابتدائی دور میں نازل ہوئی ہے ۔ مگر اس کا نزول اُس زمانے میں ہوا ہے جب مکّہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مخالفت خوب زور پکڑ چکی تھی۔ موضوع
قسم ہے سورج کی اور اس کی دھوپ کی۔
اور قسم ہے چاند کی جبکہ وہ اس کے پیچھے آتا ہے۔
اور قسم ہے دن کی جب وہ اس (سورج) کو روشن کردیتا ہے۔
اور قسم ہے رات کی جب وہ اس (سورج) کو ڈھانپ لیتی ہے۔
اور قسم ہے آسمان کی اور جیسا کہ اسے بنایا۔
اور قسم ہے زمین کی اور جیسا کہ اسے بچھا دیا۔
اور قسم ہے نفس انسانی کی اور جیسا کہ اس کو سنوارا۔
پس اس کے اندر نیکی اور بدی کا علم الہام کردیا۔
یقینا کامیاب ہوگیا جس نے اس (نفس) کو پاک کرلیا۔
اور ناکام ہوگیا جس نے اسے مٹی میں دفن کردیا۔
قومِ ثمود نے بھی جھٹلایا تھا اپنی سرکشی کے باعث۔
جب اٹھ کھڑا ہوا ان کا سب سے شقی انسان۔ م
تو اللہ کے رسول نے ان سے کہا کہ (خبردار !) یہ اللہ کی اونٹنی ہے اور یہ اس کے پانی پینے کا دن ہے۔
تو انہوں نے اس کو جھٹلا دیا اور اونٹنی کی کونچیں کاٹ دیں۔ تو الٹ دیا ان پر عذاب ان کے رب نے ان کے گناہ کی پاداش میں اور سب کو برابر کردیا۔
اور وہ اس کے انجام سے نہیں ڈرتا۔
Urdu: Bayan ul Quran · Dr. Israr Ahmad