← Quran

Al-A'la الأعلى

19 verses · makkah

نام : پہلی ہی آیت سَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الْاَعْلیٰ کے لفظ اَلْاَعْلیٰ کو اس سورہ کا نام قرار دیا گیا ہے۔ زمانۂ نزول : اِس کے مضمون سے بھی یہ معلوم ہوتا ہے کہ یہ بالکل ابتدائی دور کی نازل شدہ سورتوں میں سے ہے، اور آیت نمبر ۶ کے یہ الفاظ بھی کہ ” ہم تمہیں پڑھوا دیں گے ، پھر تم نہیں

87:1
سَبِّحِ ٱسۡمَ رَبِّكَ ٱلۡأَعۡلَى

پاکی بیان کرو اپنے رب کے نام کی جو بہت بلند وبالا ہے۔

87:2
ٱلَّذِي خَلَقَ فَسَوَّىٰ

جس نے (ہر چیز کو) پیدا کیا پھر تناسب قائم کیا۔

87:3
وَٱلَّذِي قَدَّرَ فَهَدَىٰ

اور جس نے (ہر شے کا) اندازہ مقرر کیا پھر اسے (فطری) ہدایت عطا فرمائی۔

87:4
وَٱلَّذِيٓ أَخۡرَجَ ٱلۡمَرۡعَىٰ

اور جس نے (زمین سے) چارہ نکالا۔

87:5
فَجَعَلَهُۥ غُثَآءً أَحۡوَىٰ

پھر اس کو کردیا سیاہ چورا۔

87:6
سَنُقۡرِئُكَ فَلَا تَنسَىٰٓ

(اے نبی ﷺ !) ہم آپ کو پڑھا دیں گے پھر آپ بھولیں گے نہیں۔

87:7
إِلَّا مَا شَآءَ ٱللَّهُۚ إِنَّهُۥ يَعۡلَمُ ٱلۡجَهۡرَ وَمَا يَخۡفَىٰ

سوائے اس کے کہ جو اللہ چاہے۔ یقینا وہ جانتا ہے اونچی آواز میں کہی گئی بات کو بھی اور جو مخفی رکھی جائے اسے بھی۔

87:8
وَنُيَسِّرُكَ لِلۡيُسۡرَىٰ

اور ہم رفتہ رفتہ پہنچائیں گے آپ کو آسانی تک۔

87:9
فَذَكِّرۡ إِن نَّفَعَتِ ٱلذِّكۡرَىٰ

تو آپ ﷺ یاد دہانی کراتے رہیے اگر یاد دہانی فائدہ دے۔

87:10
سَيَذَّكَّرُ مَن يَخۡشَىٰ

وہ نصیحت حاصل کرلے گا جو ڈرتا ہے۔

87:11
وَيَتَجَنَّبُهَا ٱلۡأَشۡقَى

البتہ جو شقی (بدبخت) ہے وہ اس سے پہلوتہی کرے گا۔

87:12
ٱلَّذِي يَصۡلَى ٱلنَّارَ ٱلۡكُبۡرَىٰ

جو (آخر کار) داخل ہوگا بڑی آگ میں۔

87:13
ثُمَّ لَا يَمُوتُ فِيهَا وَلَا يَحۡيَىٰ

پھر نہ اس میں وہ مرے گا نہ زندہ رہے گا۔

87:14
قَدۡ أَفۡلَحَ مَن تَزَكَّىٰ

یقینا وہ کامیاب ہوگیا جس نے خود کو پاک کرلیا۔

87:15
وَذَكَرَ ٱسۡمَ رَبِّهِۦ فَصَلَّىٰ

اور اس نے اپنے رب کا نام لیا اور نماز پڑھی۔

87:16
بَلۡ تُؤۡثِرُونَ ٱلۡحَيَوٰةَ ٱلدُّنۡيَا

بلکہ تم دنیا کی زندگی کو ترجیح دیتے ہو۔

87:17
وَٱلۡأٓخِرَةُ خَيۡرٞ وَأَبۡقَىٰٓ

جبکہ آخرت بہتر بھی ہے اور باقی رہنے والی بھی۔

87:18
إِنَّ هَٰذَا لَفِي ٱلصُّحُفِ ٱلۡأُولَىٰ

یقینا یہی بات اگلے صحیفوں میں بھی۔

87:19
صُحُفِ إِبۡرَٰهِيمَ وَمُوسَىٰ

(یعنی) ابراہیم اور موسیٰ (e) کے صحیفوں میں۔

Urdu: Bayan ul Quran · Dr. Israr Ahmad

Tafsir and word by word in the app