At-Tariq الطارق
17 verses · makkah
نام : پہلی آیت کے لفظ الطّارق کو اس کا نام قرار دیا گیا ہے۔ زمانۂ نزول : اس کے مضمون کا اندازِ بیان مکّہ معظمہ کی ابتدائی سورتوں سے ملتا جُلتا ہے ، مگر یہ اُس زمانے کی نازل شدہ ہے جب کفار مکہ قرآن اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت کو زک دینے کے لیے ہر طرح کی چالیں چل رہے تھے۔ م
قسم ہے آسمان کی اور رات کو نمودار ہونے والے کی۔
اور تم کیا جانتے ہو کہ وہ رات کو نمودار ہونے والا کیا ہے ؟
وہ ستارہ ہے چمکدار۔
کوئی جان ایسی نہیں جس پر کوئی نگہبان نہ ہو۔
تو انسان کو غور کرنا چاہیے کہ وہ کس چیز سے پیدا کیا گیا ہے۔
وہ پیدا کیا گیا ہے اچھلتے ہوئے پانی سے۔
جو نکلتا ہے پیٹھ اور پسلیوں کے درمیان سے۔
یقینا وہ اسے لوٹانے پر بھی قادر ہے۔
جس دن تمام چھپے ہوئے رازوں کی جانچ پڑتال ہوگی۔
تو نہیں ہوگی کسی انسان کے لیے کوئی طاقت اور نہ ہوگا اس کا کوئی مددگار۔
قسم ہے اس آسمان کی جو بارش برساتا ہے وقفے وقفے سے۔
اور قسم ہے اس زمین کی جو پھوٹ پڑتی ہے۔
یہ (قرآن) قولِ فیصل ہے۔
اور یہ کوئی ہنسی مذاق نہیں ہے۔
(اے نبی ﷺ !) یہ لوگ اپنی سی چالیں چل رہے ہیں
اور میں بھی اپنی چال چل رہا ہوں۔
تو آپ ان کافروں کو ذرا مہلت دے دیجیے تھوڑی دیر انہیں (ان کے حال پر) چھوڑ دیجیے !
Urdu: Bayan ul Quran · Dr. Israr Ahmad