← Quran

Al-Ghashiyah الغاشية

26 verses · makkah

نام : پہلی ہی آیت کے لفظ الغاشیۃ کو اس سُورہ کا نام قرار دیا گیا ہے۔ زمانۂ نزول : سورۃ کا پورا مضمون اِس امر پر دلالت کرتا ہے کہ یہ بھی ابتدائی زمانہ کی نازل شدہ سورتوں میں سے ہے، مگر یہ وہ زمانہ تھا جب حضور ؐ تبلیغِ عام شروع کر چکے تھے اور مکّہ کے لوگ بالعموم اُسے سُن سُن کر نظر

88:1
هَلۡ أَتَىٰكَ حَدِيثُ ٱلۡغَٰشِيَةِ

کیا پہنچ چکی ہے آپ ﷺ کے پاس اس ڈھانپ لینے والی (آفت) کی خبر ؟

88:2
وُجُوهٞ يَوۡمَئِذٍ خَٰشِعَةٌ

بہت سے چہرے اس دن ذلیل ہوں گے۔

88:3
عَامِلَةٞ نَّاصِبَةٞ

مشقت زدہ تھکے ماندے۔

88:4
تَصۡلَىٰ نَارًا حَامِيَةٗ

وہ داخل ہوں گے دہکتی ہوئی آگ میں۔

88:5
تُسۡقَىٰ مِنۡ عَيۡنٍ ءَانِيَةٖ

انہیں پلایا جائے گا پانی ایک کھولتے ہوئے چشمے سے۔

88:6
لَّيۡسَ لَهُمۡ طَعَامٌ إِلَّا مِن ضَرِيعٖ

نہیں ہوگا ان کے لیے کھانے کو کچھ بھی سوائے خاردار جھاڑیوں کے۔

88:7
لَّا يُسۡمِنُ وَلَا يُغۡنِي مِن جُوعٖ

جو نہ تو موٹا کرے اور نہ ہی بھوک مٹائے۔

88:8
وُجُوهٞ يَوۡمَئِذٖ نَّاعِمَةٞ

بہت سے چہرے اس روز تروتازہ ہوں گے۔

88:9
لِّسَعۡيِهَا رَاضِيَةٞ

وہ اپنی کوشش (کے نتائج) پر راضی ہوں گے۔

88:10
فِي جَنَّةٍ عَالِيَةٖ

(وہ ہوں گے) عالی مقام جنت میں۔

88:11
لَّا تَسۡمَعُ فِيهَا لَٰغِيَةٗ

وہ اس میں کوئی لغو بات نہیں سنیں گے۔

88:12
فِيهَا عَيۡنٞ جَارِيَةٞ

اس میں ایک چشمہ ہے بہتا ہوا۔

88:13
فِيهَا سُرُرٞ مَّرۡفُوعَةٞ

اس میں اونچے اونچے تخت ہیں۔

88:14
وَأَكۡوَابٞ مَّوۡضُوعَةٞ

اور جام قرینے سے رکھے ہوئے۔

88:15
وَنَمَارِقُ مَصۡفُوفَةٞ

اور قالین بچھے ہوئے صف در صف۔

88:16
وَزَرَابِيُّ مَبۡثُوثَةٌ

اور مخمل کے نہالچے جگہ جگہ پھیلے ہوئے۔

88:17
أَفَلَا يَنظُرُونَ إِلَى ٱلۡإِبِلِ كَيۡفَ خُلِقَتۡ

تو کیا یہ لوگ دیکھتے نہیں اونٹوں کو کہ انہیں کیسے بنایا گیا ہے !

88:18
وَإِلَى ٱلسَّمَآءِ كَيۡفَ رُفِعَتۡ

اور (کیا یہ دیکھتے نہیں) آسمان کو کہ کیسے بلند کیا گیا ہے !

88:19
وَإِلَى ٱلۡجِبَالِ كَيۡفَ نُصِبَتۡ

اور (کیا یہ دیکھتے نہیں) پہاڑوں کو کہ کیسے گاڑ دیے گئے ہیں !

88:20
وَإِلَى ٱلۡأَرۡضِ كَيۡفَ سُطِحَتۡ

اور (کیا یہ دیکھتے نہیں) زمین کی طرف کہ کیسے بچھا دی گئی ہے !

88:21
فَذَكِّرۡ إِنَّمَآ أَنتَ مُذَكِّرٞ

تو (اے نبی ﷺ !) آپ یاد دہانی کراتے رہیے آپ تو بس یاد دہانی کرانے والے ہیں۔

88:22
لَّسۡتَ عَلَيۡهِم بِمُصَيۡطِرٍ

آپ ان پر کوئی داروغہ نہیں ہیں۔

88:23
إِلَّا مَن تَوَلَّىٰ وَكَفَرَ

مگر جس نے منہ موڑا اور کفر کیا۔

88:24
فَيُعَذِّبُهُ ٱللَّهُ ٱلۡعَذَابَ ٱلۡأَكۡبَرَ

تو اس کو اللہ عذاب دے گا سب سے بڑا عذاب۔

88:25
إِنَّ إِلَيۡنَآ إِيَابَهُمۡ

(اے نبی ﷺ !) ان سب کو ہماری ہی طرف لوٹ کر آنا ہے۔

88:26
ثُمَّ إِنَّ عَلَيۡنَا حِسَابَهُم

پھر ان کا حساب ہمارے ذمہ ہے۔

Urdu: Bayan ul Quran · Dr. Israr Ahmad

Tafsir and word by word in the app