Al-Humazah الهمزة
9 verses · makkah
نام : پہلی آیت کے لفظ ھُمَزَہ کو اس سورے کا نام قرار دیا گیا ہے۔ زمانۂ نزول : اس کے مکّی ہونے پر تمام مفسّرین کا اتفاق ہے۔ اور اس کے مضمون اور اندازِ بیان پر غور کرنے سے محسوس ہوتا ہے کہ یہ بھی مکّہ کے ابتدائی دور میں نازل ہونے والی سورتوں میں سے ہے۔ موضوع اور مضمون: اِس میں چند
104:1
وَيۡلٞ لِّكُلِّ هُمَزَةٖ لُّمَزَةٍ
بڑی خرابی ہے ہر اس شخص کے لیے جو لوگوں کے عیب ُ چنتا رہتا ہے اور طعنے دیتا رہتا ہے۔
104:2
ٱلَّذِي جَمَعَ مَالٗا وَعَدَّدَهُۥ
جو مال جمع کرتا رہا اور اس کو گنتا رہا۔
104:3
يَحۡسَبُ أَنَّ مَالَهُۥٓ أَخۡلَدَهُۥ
وہ سمجھتا ہے کہ اس کا مال اسے ہمیشہ باقی رکھے گا۔
104:4
كـَلَّاۖ لَيُنۢبَذَنَّ فِي ٱلۡحُطَمَةِ
ہرگز نہیں وہ تو یقینا جھونک دیا جائے گا حطمہ میں۔
104:5
وَمَآ أَدۡرَىٰكَ مَا ٱلۡحُطَمَةُ
اور کیا تم جانتے ہو وہ حطمہ کیا ہے ؟
104:6
نَارُ ٱللَّهِ ٱلۡمُوقَدَةُ
وہ آگ ہے اللہ کی بھڑکائی ہوئی۔
104:7
ٱلَّتِي تَطَّلِعُ عَلَى ٱلۡأَفۡـِٔدَةِ
جو دلوں کے اوپر جا چڑھے گی۔
104:8
إِنَّهَا عَلَيۡهِم مُّؤۡصَدَةٞ
بیشک وہ (آگ) ان پر بند کردی جائے گی۔
104:9
فِي عَمَدٖ مُّمَدَّدَةِۭ
بڑے اونچے اونچے لمبے ستونوں میں۔
Urdu: Bayan ul Quran · Dr. Israr Ahmad