Al-Masad المسد
5 verses · makkah
نام: پہلی آیت کے لفظ لَھَب کو اس سُورہ کا نام قرار دیا گیا ہے۔ زمانۂ نزول: اِس کے مکّی ہونے میں تو مفسرین کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے، لیکن ٹھیک ٹھیک یہ متعیّن کرنا مشکل ہے کہ مکّی دور کے کس زمانے میں یہ نازل ہوئی تھی۔ البتّہ ابو لہب کا جو کردار رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور
111:1
تَبَّتۡ يَدَآ أَبِي لَهَبٖ وَتَبَّ
ٹوٹ گئے ابولہب کے دونوں ہاتھ اور وہ تباہ و برباد ہوگیا۔
111:2
مَآ أَغۡنَىٰ عَنۡهُ مَالُهُۥ وَمَا كَسَبَ
کچھ کام نہ آیا اس کے اس کا یہ مال اور وہ کمائی جو اس نے کی ہے۔
111:3
سَيَصۡلَىٰ نَارٗا ذَاتَ لَهَبٖ
عنقریب وہ جھونکا جائے گا بھڑکتی ہوئی آگ میں۔
111:4
وَٱمۡرَأَتُهُۥ حَمَّالَةَ ٱلۡحَطَبِ
اور اس کی بیوی کو بھی۔ جو ایندھن اٹھانے والی ہوگی۔
111:5
فِي جِيدِهَا حَبۡلٞ مِّن مَّسَدِۭ
اس کے گلے میں بٹی ہوئی رسّی ہوگی۔
Urdu: Bayan ul Quran · Dr. Israr Ahmad