Al-Kafirun الكافرون
6 verses · makkah
نام : پہلی ہی آیت قُلْ یٰٓااَیُّھَا الْکٰفِرُوْنَ کے لفظ الکافرون کو اِس سورہ کا نام قرار دیا گیا ہے۔ زمانۂ نزول : حضرت عبد اللہ بن مسعود، حضرت حسن بصری اور عِکْرِمَہ کہتے ہیں کہ یہ سورۃ مکّی ہے، حضرت عبد اللہ بن زبیر کہتے ہیں مدّنی ہے۔ اور حضرت عبد اللہ بن عباس اور قَتَادہ سے دو
109:1
قُلۡ يَٰٓأَيُّهَا ٱلۡكَٰفِرُونَ
(اے نبی ﷺ آپ کہہ دیجیے کہ اے کافرو !
109:2
لَآ أَعۡبُدُ مَا تَعۡبُدُونَ
میں ان کو ہرگز نہیں پوجتا جن کو تم پوجتے ہو۔
109:3
وَلَآ أَنتُمۡ عَٰبِدُونَ مَآ أَعۡبُدُ
اور نہ تم پوجنے والے ہو اسے جسے میں پوجتا ہوں۔
109:4
وَلَآ أَنَا۠ عَابِدٞ مَّا عَبَدتُّمۡ
اور نہ ہی میں آئندہ کبھی پوجنے والا ہوں ان کو جن کی تم پرستش کر رہے ہو۔
109:5
وَلَآ أَنتُمۡ عَٰبِدُونَ مَآ أَعۡبُدُ
اور نہ تم پوجنے والے ہو اس کو جس کو میں پوج رہا ہوں۔
109:6
لَكُمۡ دِينُكُمۡ وَلِيَ دِينِ
اب تمہارے لیے تمہارا دین اور میرے لیے میرا دین۔
Urdu: Bayan ul Quran · Dr. Israr Ahmad