Al-Ma'un الماعون
7 verses · makkah
نام : آخری آیت کے آخرلفظ الماعون کو اس سورہ کا نام قرار دیا گیا ہے۔ زمانۂ نزول : ابنِ مَرْدُوْیَہ نے ابن عباس اور ابن الزُّبَیر رضی اللہ عنہما کا قول نقل کیاہے کہ یہ سورہ مکّی ہے ، اور یہی قول عطاء اور جابر کا بھی ہے ۔ لیکن ابو حَیان نے البحر المُحِیط میں ابن عباس اور قَتادہ اور
107:1
أَرَءَيۡتَ ٱلَّذِي يُكَذِّبُ بِٱلدِّينِ
کیا تم نے دیکھا اس شخص کو جو جزا و سزا کو جھٹلاتا ہے ؟
107:2
فَذَٰلِكَ ٱلَّذِي يَدُعُّ ٱلۡيَتِيمَ
یہ وہی ہے جو یتیم کو دھکے دیتا ہے۔
107:3
وَلَا يَحُضُّ عَلَىٰ طَعَامِ ٱلۡمِسۡكِينِ
اور نہ وہ مسکین کو کھانا کھلانے کی تلقین کرتا ہے۔
107:4
فَوَيۡلٞ لِّلۡمُصَلِّينَ
تو بربادی ہے ان نماز پڑھنے والوں کے لیے
107:5
ٱلَّذِينَ هُمۡ عَن صَلَاتِهِمۡ سَاهُونَ
جو اپنی نمازوں سے غافل ہیں۔
107:6
ٱلَّذِينَ هُمۡ يُرَآءُونَ
یہ وہ لوگ ہیں جو دکھاوا کرتے ہیں۔
107:7
وَيَمۡنَعُونَ ٱلۡمَاعُونَ
اور عام استعمال کی چیز بھی (مانگنے پر) نہیں دیتے۔
Urdu: Bayan ul Quran · Dr. Israr Ahmad