← Quran

Al-Infitar الإنفطار

19 verses · makkah

نام : پہلی ہی آیت کے لفظ اِنْفَطَرَتْ سے ماخوذ ہے۔ اِنفِطار مصدر ہے جس کے معنی پھٹ جانے کے ہیں۔ اس نام کا مطلب یہ ہے کہ یہ وہ سورت ہےجس میں آسمان پھٹ جانے کا ذکر آیا ہے۔ زمانۂ نزول : اس کا اور سورہ تکویر کا مضمون ایک دوسرے سے نہایت مشابہ ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ دونوں سورتیں قر

82:1
إِذَا ٱلسَّمَآءُ ٱنفَطَرَتۡ

جب آسمان پھٹ جائے گا۔

82:2
وَإِذَا ٱلۡكَوَاكِبُ ٱنتَثَرَتۡ

اور جب تارے بکھر جائیں گے۔

82:3
وَإِذَا ٱلۡبِحَارُ فُجِّرَتۡ

اور جب سمندرپھاڑ دیے جائیں گے۔

82:4
وَإِذَا ٱلۡقُبُورُ بُعۡثِرَتۡ

اور جب قبریں تلپٹ کردی جائیں گی۔

82:5
عَلِمَتۡ نَفۡسٞ مَّا قَدَّمَتۡ وَأَخَّرَتۡ

(اُس وقت) ہر جان جان لے گی کہ اس نے کیا آگے بھیجا اور کیا پیچھے چھوڑا۔

82:6
يَٰٓأَيُّهَا ٱلۡإِنسَٰنُ مَا غَرَّكَ بِرَبِّكَ ٱلۡكَرِيمِ

اے انسان ! تجھے کس چیز نے دھوکے میں ڈال دیا ہے اپنے ربّ کریم کے بارے میں۔

82:7
ٱلَّذِي خَلَقَكَ فَسَوَّىٰكَ فَعَدَلَكَ

جس نے تمہیں تخلیق کیا پھر تمہارے نوک پلک سنوارے پھر تمہارے اندر اعتدال پیدا کیا۔

82:8
فِيٓ أَيِّ صُورَةٖ مَّا شَآءَ رَكَّبَكَ

پھر جس شکل میں اس نے چاہا تجھے ترکیب دے دیا۔

82:9
كـَلَّا بَلۡ تُكَذِّبُونَ بِٱلدِّينِ

ہرگز نہیں ! بلکہ اصل میں تم جزا و سزا کا انکار کر رہے ہو۔

82:10
وَإِنَّ عَلَيۡكُمۡ لَحَٰفِظِينَ

حالانکہ تم پر نگران (فرشتے) مقرر ہیں۔

82:11
كِرَامٗا كَٰتِبِينَ

جو بڑے باعزت لکھنے والے ہیں۔

82:12
يَعۡلَمُونَ مَا تَفۡعَلُونَ

وہ جانتے ہیں جو کچھ تم کر رہے ہو۔

82:13
إِنَّ ٱلۡأَبۡرَارَ لَفِي نَعِيمٖ

یقینا نیکوکار بندے نعمتوں میں ہوں گے۔

82:14
وَإِنَّ ٱلۡفُجَّارَ لَفِي جَحِيمٖ

اور یقینا فاسق و فاجر جہنم میں ہوں گے۔

82:15
يَصۡلَوۡنَهَا يَوۡمَ ٱلدِّينِ

داخل ہوں گے اس میں جزا و سزا کے فیصلے کے دن۔

82:16
وَمَا هُمۡ عَنۡهَا بِغَآئِبِينَ

اور وہ اس سے کہیں غائب نہیں ہو سکیں گے۔

82:17
وَمَآ أَدۡرَىٰكَ مَا يَوۡمُ ٱلدِّينِ

اور کیا تمہیں کچھ معلوم ہے کہ روز جزا کیا ہے ؟

82:18
ثُمَّ مَآ أَدۡرَىٰكَ مَا يَوۡمُ ٱلدِّينِ

پھر کیا تمہیں کچھ اندازہ ہوا ہے کہ روزجزا کیا ہے ؟

82:19
يَوۡمَ لَا تَمۡلِكُ نَفۡسٞ لِّنَفۡسٖ شَيۡـٔٗاۖ وَٱلۡأَمۡرُ يَوۡمَئِذٖ لِّلَّهِ

جس روز کسی جان کو کسی دوسری جان کے لیے کوئی اختیار حاصل نہیں ہوگا اور امر ُ کل کا کل اس دن اللہ ہی کے ہاتھ میں ہوگا۔

Urdu: Bayan ul Quran · Dr. Israr Ahmad

Tafsir and word by word in the app