Al-Fatihah الفاتحة
7 verses · makkah
نام: اس کا نام 'الفاتحہ’ اس کے مضمون کی مناسبت سے ہے۔ ‘فاتحہ’ اس چیز کو کہتے ہیں جس سے کسی مضمون یا کتاب یا کسی شے کا افتتاح ہو۔ دوسرے الفاظ میں یوں سمجھیے کہ یہ نام دیباچہ اور إٓغازِکلام کے ہم معنی ہے ۔ زمانہ ٴنزول: یہ نبوتِ محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کے بالکل ابتدائی زمانہ کی سور
1:1
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
اللہ کے نام سے جو رحمان و رحیم ہے
1:2
ٱلۡحَمۡدُ لِلَّهِ رَبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ
کل شکر اور کل ثنا اللہ کے لیے ہے جو تمام جہانوں کا پروردگار اور مالک ہے۔
1:3
ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
بہت رحم فرمانے والا نہایت مہربان ہے
1:4
مَٰلِكِ يَوۡمِ ٱلدِّينِ
جزا و سزا کے دن کا مالک و مختار ہے۔
1:5
إِيَّاكَ نَعۡبُدُ وَإِيَّاكَ نَسۡتَعِينُ
ہم صرف تیری ہی بندگی کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے اور ہم صرف تجھ ہی سے مدد چاہتے ہیں اور چاہتے رہیں گے۔
1:6
ٱهۡدِنَا ٱلصِّرَٰطَ ٱلۡمُسۡتَقِيمَ
(اے رب ہمارے !) ہمیں ہدایت بخش سیدھی راہ کی۔
1:7
صِرَٰطَ ٱلَّذِينَ أَنۡعَمۡتَ عَلَيۡهِمۡ غَيۡرِ ٱلۡمَغۡضُوبِ عَلَيۡهِمۡ وَلَا ٱلضَّآلِّينَ
راہ ان لوگوں کی جن پر تیرا انعام ہوا جو نہ تو مغضوب ہوئے اور نہ گمراہ۔
Urdu: Bayan ul Quran · Dr. Israr Ahmad