← Quran

Al-Inshiqaq الإنشقاق

25 verses · makkah

نام : پہلی ہی آیت کے لفظ اِنْشَقَّتْ سے ماخوذ ہے۔ اِنْشِقاق مصدر ہے جس کے معنی پھٹ جانے کے ہیں اور اس کانام کا مطلب یہ ہے کہ یہ وہ سورۃ ہے جس میں آسمان کے پھٹنے کا ذکر آیا ہے۔ زمانۂ نزول : یہ بھی مکّہ معظمہ کے ابتدائی دور کی نازل شدہ سورتوں میں سے ہے۔ اس کے مضمون کی داخلی شہادت ی

84:1
إِذَا ٱلسَّمَآءُ ٱنشَقَّتۡ

جب آسمان پھٹ جائے گا۔

84:2
وَأَذِنَتۡ لِرَبِّهَا وَحُقَّتۡ

اور اپنے رب کے حکم کی تعمیل کرے گا اور اسے یہی زیب دیتا ہے۔

84:3
وَإِذَا ٱلۡأَرۡضُ مُدَّتۡ

اور جب زمین کو پھیلا دیا جائے گا۔

84:4
وَأَلۡقَتۡ مَا فِيهَا وَتَخَلَّتۡ

اور وہ نکال باہر کرے گی جو کچھ اس کے اندر تھا اور خالی ہوجائے گی۔

84:5
وَأَذِنَتۡ لِرَبِّهَا وَحُقَّتۡ

اور وہ بھی اپنے رب کے حکم کی تعمیل کرے گی اور اسے یہی زیب دیتا ہے۔

84:6
يَٰٓأَيُّهَا ٱلۡإِنسَٰنُ إِنَّكَ كَادِحٌ إِلَىٰ رَبِّكَ كَدۡحٗا فَمُلَٰقِيهِ

اے انسان ! تو مشقت پر مشقت برداشت کرتے جا رہا ہے اپنے رب کی طرف پھر تو اس سے ملنے والا ہے۔

84:7
فَأَمَّا مَنۡ أُوتِيَ كِتَٰبَهُۥ بِيَمِينِهِۦ

تو جس کو دیا جائے گا اس کا اعمال نامہ داہنے ہاتھ میں۔

84:8
فَسَوۡفَ يُحَاسَبُ حِسَابٗا يَسِيرٗا

تو اس سے لیا جائے گا بہت ہی آسان حساب۔

84:9
وَيَنقَلِبُ إِلَىٰٓ أَهۡلِهِۦ مَسۡرُورٗا

اور وہ لوٹے گا اپنے گھر والوں کی طرف شاداں وفرحاں۔

84:10
وَأَمَّا مَنۡ أُوتِيَ كِتَٰبَهُۥ وَرَآءَ ظَهۡرِهِۦ

اور جس کو دیا جائے گا اس کا اعمالنامہ اس کی پیٹھ کے پیچھے سے۔

84:11
فَسَوۡفَ يَدۡعُواْ ثُبُورٗا

تو اب وہ موت کی طلب کرے گا۔

84:12
وَيَصۡلَىٰ سَعِيرًا

لیکن وہ داخل ہوگا جہنم میں۔

84:13
إِنَّهُۥ كَانَ فِيٓ أَهۡلِهِۦ مَسۡرُورًا

یقینا (دنیا میں) وہ اپنے اہل و عیال میں بہت خوش و خرم تھا۔

84:14
إِنَّهُۥ ظَنَّ أَن لَّن يَحُورَ

اسے گمان ہوگیا تھا کہ کبھی لوٹ کر نہیں آنا ہے۔

84:15
بَلَىٰٓۚ إِنَّ رَبَّهُۥ كَانَ بِهِۦ بَصِيرٗا

کیوں نہیں ! یقینا اس کا رب تو اسے خوب دیکھ رہا تھا۔

84:16
فَلَآ أُقۡسِمُ بِٱلشَّفَقِ

تو نہیں مجھے قسم ہے شام کی سرخی کی۔

84:17
وَٱلَّيۡلِ وَمَا وَسَقَ

اور رات کی اور ان چیزوں کی جن کو وہ سمیٹے ہوئے ہے۔

84:18
وَٱلۡقَمَرِ إِذَا ٱتَّسَقَ

اور چاند کی جب وہ پورا ہوجاتا ہے۔

84:19
لَتَرۡكَبُنَّ طَبَقًا عَن طَبَقٖ

(اسی طرح) تم لازماً چڑھو گے درجہ بدرجہ۔

84:20
فَمَا لَهُمۡ لَا يُؤۡمِنُونَ

تو انہیں کیا ہوگیا ہے کہ یہ ایمان نہیں لاتے ؟

84:21
وَإِذَا قُرِئَ عَلَيۡهِمُ ٱلۡقُرۡءَانُ لَا يَسۡجُدُونَۤ ۩

اور جب انہیں قرآن پڑھ کر سنایا جاتا ہے تو یہ سجدہ نہیں کرتے ؟

84:22
بَلِ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ يُكَذِّبُونَ

بلکہ یہ کافر تو جھٹلا رہے ہیں۔

84:23
وَٱللَّهُ أَعۡلَمُ بِمَا يُوعُونَ

اور اللہ کو خوب معلوم ہے کہ یہ لوگ (اپنے اندر) کیا بھرے ہوئے ہیں۔

84:24
فَبَشِّرۡهُم بِعَذَابٍ أَلِيمٍ

تو (اے نبی ﷺ !) ان کو بشارت دے دیجیے دردناک عذاب کی۔

84:25
إِلَّا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَعَمِلُواْ ٱلصَّٰلِحَٰتِ لَهُمۡ أَجۡرٌ غَيۡرُ مَمۡنُونِۭ

البتہ جو لوگ ایمان لائے اور جنہوں نے نیک عمل کیے ان کے لیے کبھی نہ ختم ہونے والا اجر ہے۔

Urdu: Bayan ul Quran · Dr. Israr Ahmad

Tafsir and word by word in the app